کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر چالانوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

citizen without mask
کیپشن: lahore traffic police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)خبردار، ہوشیار، لاہور میں بغیر ماسک موٹرسائیکل گاڑیوں کی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے چالان جاری،  پانچ روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 48 ہزار گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں 12 مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 292 گاڑیاں بھی بند جبکہ 657 موٹرسائیکلوں، 6306 رکشوں، 3103 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ 2738 پبلک ٹرانسپورٹ، 1357 منی مزدا اور 877 ٹرالر کا چالان ٹکٹ ایشو کئے گئے۔
 سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کا تحفظ ضروری ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، کار میں بغیر ماسک ایک فرد کا چالان نہیں کیا جارہا البتہ دو یا دو سے زائد افراد کےلئے ماسک ضروری قرار دیاگیا ہے۔
 موٹرسائیکل پر بھی سنگل سواری ہونے کی صورت میں چالان نہیں کیا جارہا، پبلک سروس وہیکلز میں 50 فیصد سواریوں سے زائد کی اجازت نہیں۔ کارروائی کےلئے ٹریفک پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، لاہور، شہریوں کو کورونا وباءسے محفوظ رکھنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔