ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے راشن اور امدادی سامان کی فراہمی کا آغاز کردیا

حکومت نے راشن اور امدادی سامان کی فراہمی کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) حکومت اور صاحب حیثیت شہریوں کے اشتراک سے غریب اور نادار افراد کیلئے راشن اور امدادی سامان کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اپیل پر مخیر حضرات او رتاجر برادری کی طرف سے امدادی سامان کے خطیرعطیات کو پہلے مرحلے میں 100ٹرکوں پر مشتمل راشن او رامدادی سامان پنجاب کے مختلف اضلاع میں روانہ کردیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خودپنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ پہنچے جہاں ان کی نگرانی میں امدادی سامان سے بھرے ٹرک روانہ کئے گئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں بے روزگار اور ضرورت مند افراد کو گھروں میں راشن او رامدادی سامان مہیاکیاجائے گا-امدادی سامان کے 100ٹرک ضرورت کے مطابق مختلف اضلاع میں بھیجے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اور تاجر برادری کے تعاون سے مزید امدادی سامان فراہم کیا جارہا ہے ۔

لاہوراو رراولپنڈی میں 25،25 ٹرک امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔ گوجرانوالہ20،جہلم 5، اسلام آباد 5، جھنگ 2،سرگودھا8 اورشیخوپورہ میں امدادی سامان کے 5ٹرک بھیجے جائیں گے ۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سامان کی تقسیم کے لئے ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔خصوصی کمیٹی میں ارکان اسمبلی ، ضلعی حکام اوردیگر نمایاں شخصیات شامل ہوں گی ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مشکل گھڑی میں اپنے لوگوں کی مدد کرنے والے قابل قدر اور قابل تقلید ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer