وزیراعظم کا لاہور میں مصروف ترین دن

وزیراعظم کا لاہور میں مصروف ترین دن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور، وزیراعظم کہتے ہیں کہ یہ وائرس پاکستان میں کہاں تک پھیلےگاکچھ پتہ نہیں، اللہ نے اگر کوروناسےبچایاہواہےتو ہمیں بھی احتیاط کرنی چاہئے۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں قیام کے دوران ایکسپو سنٹر میں قائم کئے گئے کورونا فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا ، وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

گورنر ہاؤس میں احساس پروگرام اور کورونا ٹائیگر ریلیف فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا ہمارے لئےبہت بڑا مسئلہ ہے، کوروناسےمقابلہ کرکےقوم مختلف اندازمیں ابھرےگی، حکمت استعمال کرکےمشکل سےنکل سکتےہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارےملک میں پہلےہی بہت زیادہ غربت ہے، حکومت نےملکی تاریخ کاسب سےبڑاریلیف پیکج دیا ، ٹائیگرفورس میں6لاکھ ممبرزرجسٹرڈہوچکےہیں، تحریک انصاف کےتمام لوگوں نےمل کرریلیف کاکام کرناہے۔
اس موقع پرگورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا، شوکت خانم ہسپتال میں تمام مریضوں کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جاتا ہے۔
وزیراعظم نے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں انسان کےایمان کاپتہ چلتاہے، مخیرحضرات نےدل کھول کرعطیات دیئے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer