(در نایاب)کرونا سے بچاؤ کیلئے واسا کی جانب سے کئے اقدامات ، واسا کے مختلف ٹاؤن میں کھڑے کلورین ملے پانی کے ٹینکرز سے ایک ہفتے میں 60 ہزار سے زائد شہریوں نے ہاتھ دھوئے ۔
واسا کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن میں 1302 شہری کلورین ملے پانی سے مستفید ہوئے ۔ عزیز بھٹی واہگہ ٹاؤن میں 8883 شہریوں نے واسا کے کلورین ملے پانی کے ٹینکر کو استعمال کیا ۔ گلبرگ ٹاؤن میں 3220 شہریوں نے کلورین ملے پانی سے ہاتھ دھوئے۔
گنج بخش ٹاؤن 9443 ، جوبلی ٹاؤن 575 , نشتر ٹاؤن 9932، راوی ٹاؤن 16186 شہریوں نے ٹینکر سے ہاتھ دھوئے ۔ شالامار ٹاؤن 10000اور پلاننگ ڈویلپمنٹ 700 شہری مسفید ہوئے۔ تمام ڈائریکٹرز کی جانب سے ایم ڈی واسا کو رپورٹ پیش کردی گئی ۔
واضح رہے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے واسا کی جانب سے 20 مقامات پر کلورین ملے ٹینکر کھڑے کیے گئے تھے ۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ کلورین ملے پانی کے ٹینکر شہریوں کے ہاتھ دھونے کیلئے کھڑے کئے تھے تاکہ کرونا وائرس سے بچا جاسکے ۔ ایم ڈی کے مطابق واسا پنجاب حکومت کے شابہ بشانہ کرونا سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرتا رہےگا۔