غیرمتعلقہ ای میل لنکس نہ کھولیں، وارننگ جاری

غیرمتعلقہ ای میل لنکس نہ کھولیں، وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ہوشیارخبردار،غیرمتعلقہ ای میلز لنکس نہ کھولیں،ورنہ آپ کاسسٹم ہیک ہوجائے گا، قیمتی ڈیٹاچوری ہوجائےگا۔ کورونا وائرس کی وبامیں آن لائن انڈرورلڈسرگرم ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پی ٹی اے نے انٹرنیٹ صارفین کو انتباہ جاری کردیا ۔

کورونا وائرس کی وبا میں آن لائن انڈر ورلڈ بھی سرگرم، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پی ٹی اے نے انٹرنیٹ صارفین اور کمپنیوں کو خبردار کردیا۔  انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا کہناہےکہ موجودہ صورتحال میں ہیکرز کورونا وائرس کے باعث وسیع پیمانے پر آن لائن سرگرمیوں کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں، صارفین کو کورونا وائرس سے جنگ کیلئے ملک گیر فوج کی تعیناتی کی ای میل بھیج رہے ہیں ، ہیکرز میل کے ذریعے صارفین کو مول ویئر بھیج رہےہیں، غیر متعلقہ افراد کی ای میلز لنکس نہ کھولے جائیں۔
ادھر پی ٹی اے نے بھی انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز کو ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں کورونایاکوئڈ 19نام کے سائبر حملوں سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہناہےکہ ای میلز کیساتھ منسلک فائل ڈاون لوڈ ہونے پر نظام ہیک ہوسکتا ہے اس لیے شہری حساس معلومات، پاس ورڈز یا کریڈٹ کارڈ کی معلومات آن لائن دینے سےگریز کریں۔

 خیال رہے کہ کورونا کا سہارا لے کر لوگ سو‍شل میڈیا پر مختلف قسم کے پراپیگنڈے کر رہے ہیں۔ فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت دیگر کمپنیوں نے بھی کرونا وائرس سے متعلق پھیلنے والی معلومات کی حوصلہ شکنی کے لیے مختلف اقدامات کیے۔اس حوالے سے ٹویٹر نے بهی کرونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات پھیلنے والوں کو وارننگ جاری کردی۔ ٹویٹر نے ماہرین کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ کے  بعد کرونا وائرس کے حوالے سے بے بنیاد ٹویٹ کرنے والوں کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹویٹر  کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم نےکورونا وائرس کے حوالے سے پھیلنے والی بے بنیاد معلومات کی حوصلہ شکنی کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کرلیں جو خاص طور پر کرونا وائرس کے جعلی علاج اور گھریلو ٹوٹکے شیئر کرنے والی آئی ڈیز کی نشاندہی کریں گے۔

ٹویٹر کی جانب سے صارفین کے لیے نئی پالیسی پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی بھی صارف نے عوامی صحت سے متعلق کوئی بے بنیاد ٹویٹ کیا تو اُسے ضابطے کے خلاف لیا جائے گا۔

کمپنی نے مثال دے کر سمجھایا کہ اگر کوئی صارف یہ ٹویٹ کرے گا کہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ہاتھ دھونا دراصل صابن بنانے والی کمپنیوں کا پروپیگنڈہ ہے تو ایسے اکاؤنٹ کو فوری بلاک کردیا جائے گا۔