ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بزنس کمیونٹی وزیراعظم کے ریلیف پیکج سے خوش

بزنس کمیونٹی وزیراعظم کے ریلیف پیکج سے خوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) وزیر اعظم کیجانب سے تعمیراتی شعبے کیلئے ریلیف پیکج، شہر کی بزنس کمیونٹی اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیدران نے تعمیراتی شعبے کیلئے ریلیف پیکج کو حکومت کا احسن اقدام قرار دیدیا۔

صوبائی دارلحکومت کی بزنس کمیونٹی اور صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے تعمیراتی شعبے کیلئے وفاقی حکومت کے اعلان کردہ خصوصی ریلیف پیکج کو اہم قرار دیدیا اور وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا ہے۔

صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ کیپیٹیل گین ٹیکس کا خاتمہ اور سرمایہ کاری کا ماخذ نہ پوچھنا تعمیراتی شعبے کو نئی زندگی بخشے گا۔

فارما سیکٹر کی ممتاز کاروباری شخصیت امجد علی جاوا نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں تعمیراتی شعبہ بری طرح زوال پذیر تھا اور اس شعبے کی بقا کیلئے بزنس کمیونٹی ایسے ریلیف پیکج کی شدت سے منتظر تھی۔ امجد علی جاوا نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کیلئے یہ پیکج دیر آید درست آید کے مترادف ہے۔

بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے تعمیراتی شعبہ کیلئے اعلان کردہ پیکج سے ساٹھ سے زائد صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا اور ملکی معاشی صورتحال بہتر ہوگی۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کیلئے پیکج کا اعلان کیا تھا، کنسٹرکشن کو انڈسٹری کا درجہ دے دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کو کھولنے سے معیشت کا پہیہ چل سکتا ہے، اس سال کنسٹرکشن میں پیسہ لگانے والوں سے ذرائع آمدن کا نہیں پوچھا جائے گا،14 اپریل سے کنسٹرکشن سیکٹر کو کھولنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

وزیراعم کا کہنا تھا کہ سیمنٹ اور اسٹیل کے علاوہ تعمیرات سے منسلک دیگر شعبوں پر وِد ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے جبکہ صوبوں کے ساتھ مل کر سیلز ٹیکس کو بھی کم کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو پیکج دینے کا مقصد مزدور طبقے کو ریلیف دینا ہے، گھر بیچنے پر کیپٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا۔