بسام سلطان: دن بدن کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اظافہ، کیمپ جیل کے 3 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد شہر میں تعداد 210 ہو گئی۔ کورونا وائرس اب تک پاکستان میں 40 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا اورپنجاب میں 11،11، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے حملے تیزی سے جاری، کیمپ جیل کے 3 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد تعداد 210 ہو گئی ، صوبے بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کے تعداد 1087 تک جا پہنچی، مرض پنجاب کے 25 اضلاع میں پھیل چکا ہے جس میں سب سے متاثر ہونے والا شہر لاہور جہاں 210 جبخہ دوسرے نمبر پر گجرات جہاں 94 کیسز 4پورٹ ہوئے۔
کورونا وائرس سے اب تک 11 اموات جبکہ 6 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، میو ہسپتال میں اس وقت 129 تصدیق شدہ جبکہ 23 مشتبہ شخص زیر اعلاج ہیں، 73 نارتھ میڈیکل 33 نارتھ سرجیکل جبکہ دیگر کو اے وی ایچ رومز میں آئیسولیٹ کیا گیا ہے، اب تک 13 تصدیق شدہ مریض پی کے ایل آئی، سی ایم ایچ اور نیشنل ہسپتال بھجوائے گئے۔
پی کے ایل آئی میں اس وقت 24 تصدیق شدہ مریض زیر اعلاج ہیں۔ صوبے میں سب سے زائد متاثرا زائرین اور تبلیغی کارکن ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لاہور میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 210ہوگئی، جبکہ 5 افراد کی اموات ہوئیں، صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے1069کنفرم کیس ہیں، کیمپ جیل میں بھی 3 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، میو ہسپتال میں 129 اور 24 تصدیق شدہ مریض پی کے ایل آئی میں داخل ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ہدایت کی ہے کہ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں، آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہونے کی صورت میں 1033 پر رابطہ کریں تاکہ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائیں۔