(عرفان ملک) آئی جی آفس نے صوبے بھر میں ملزمان کے خلاف ریڈ پر جانے کے حوالے سےایس او پیزجاری کر دیئے , ایس او پیز پر عمل درامد نہ ہونے پر متعلقہ ایس پی, ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے خلاف ریڈ میں کامیابی کے باوجود کاروائی کی جائے گی ۔
آئی جی آفس کی جانب سے چودہ نکات پر مشتمل ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق ریڈ پر بیلٹ پروف جیکٹس کے بغیر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے, اسی طرح ریڈ پر جانے سے پہلے افسران کی اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا جبکہ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے کے لیے ایس ایس پی یاڈی پی او کی اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔
ایس او پیز کے مطابق ریڈ پر جانے سے پلے روزنامچہ میں گاڑی کے نمبر اور اسلحہ کی تفصیلات لکھنا بھی لازمی قرار دے یا گیا اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر کامیابی کی صورت میں بھی ایس پی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کی جائے گی.
واضح رہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاون کے باعث بھی جرائم کا سلسلہ جاری ہے,شہر میں 200 کے قریب ناکوں کے باوجود لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے،ایک طرف کورونا وائرس کے شہریوں پر پے درپے حملے تو دوسری جانب ڈاکووں کا خوف، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پورزور اپیل کی ہے کہ سکیورٹی ادارے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جامع اقدامات کریں تاکہ شہری سکون کی زندگی بسر کر سکیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران جرائم میں 35 فیصد کمی ہوئی, سٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی کمی ہوئی کیونکہ زیادہ تر لوگ گھروں میں موجود رہے, ملزمان کے خلاف کارروائی پر جانے والے اہلکاروں و افسران کے لئے ایس او پیز جاری کردیں گئیں ہیں ,آئی جی او آفس نے ایس او پیز پر سختی کےساتھ عمل کرنے کی ہدایت کی۔