ّّیہ وقت جنگِ عظیم سے بھی سخت ہے اس پر سیاست نہ کی جائے

ّّیہ وقت جنگِ عظیم سے بھی سخت ہے اس پر سیاست نہ کی جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: وزیر ریلوے  شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کےحکومتی فیصلےکے پابند  ہیں، ٹرینیں چلانےکیلئے لوگوں کا اصرار اور مجبوریاں ہیں، پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر فلاحی کام ہو رہا ہے، ناراض دوست کورونا سے لڑنے کے لئے متحد ہو جائیں۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے آپریشن شروع کر دیں گے، ٹرینوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ چلائیں گے، کچھ عناصر ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ وقت جنگِ عظیم سے بھی سخت ہے، اس پر سیاست نہ کی جائے، ٹرین آپریشن سے بے روز گار ہونے والے 1ہزار 670 قلیوں کے نام احساس پروگرام میں دینے جا رہے  ہیں تا کہ ان کی مالی امداد ہو سکے، ریلوے نے آخری دو دنوں میں 1لاکھ 65ہزار لوگوں کو پنجاب اور کے پی کے ان کے گھر پہنچایا ہے، ایسا نہ کرتے تو  کراچی کی سڑکوں پر میں انڈیا جیسے حالات ہوتے۔

وزیر ریلوے نے کہا غریب عوام کے اکاؤنٹس میں دو سے  تین روز میں امدادی رقم جانا شروع جائے گی  ،وزیر اعظم سے اقلیتوں کے لئے بھی خصوصی پیکیج  کی اپیل کر رہے  ہیں۔

شیخ رشید نے وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر فورس کو  بھی سراہا۔

 یاد رہے کہ اس لاک ڈون کی وجہ سے  وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا تھا، شیخ رشید کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ٹرین آپریشن میں توسیع 15اپریل تک کی گئی ہے، جسے کرونا وبا کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کم یا زیادہ بھی کیا جا سکے گا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer