ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کا سب سے اہم ادارہ سیف سٹی اتھارٹی لاوارث ہوگیا

پنجاب کا سب سے اہم ادارہ سیف سٹی اتھارٹی لاوارث ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) کورونا وائرس کےبڑھتے ہوئے اثرات کی روک تھام کیلئےفیلڈمیں کام کرنیوالےاداروں کی مددکیلئےسب سے اہم ادارہ سیف سٹی اتھارٹی لاوارث ہوگیا۔سی اے او، سی او اوکے بعد ایم ڈی سیف سٹی کا کنٹریکٹ بھی ختم، آئی جی پنجاب کی جانب سے بھجوائے جانیوالے نئے  افسران کےناموں پر فیصلہ نہ کیا جاسکا۔

موجودہ حالات میں بہت سے اداروں کے افسران واہلکار شہریوں کو کوروناوائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کرفیلڈ میں اپنا کردارادا کررہے ہیں ،لیکن ان سب کے لیےمددگاراور موجودہ حالات میں تمام اداروں کیساتھ کیمروں کی مددسے مختلف خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرکے تعاون کرنیوالاسیف سٹی اتھارٹی مکمل طورپرلاوارث ہوگیا ہے۔ حکومت کی عدم توجہی کے باعث ہزاروں کیمرے بند پڑےہیں جبکہ کیمروں کی دیکھ بھال کرنیوالی کمپنی نے بروقت ادائیگی نہ ہونے سے کام کرناچھوڑ دیا ہے۔

گزشتہ سال کے اختتام پرسی اے او کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا تھا ،رواں سال مارچ میں سی او او کا کنٹریکٹ اختتام پذیرہواجبکہ اب ایم ڈی سیف سٹی کا بھی آخری ورکنگ ڈے ہے۔

آئی جی نے دو ماہ قبل معیار پرپورا اترنے والے افسران کے نام بھجوائے تھے لیکن ابھی حکومت نے فیصلہ نہیں کیا اور اربوں روپے کی لاگت سے شہرکی مانیٹرنگ،ای چالاننگ ،کرائم پرقابو پانے سمیت دیگر اہم مقاصدکیلئےبنایاگیامنصوبہ کھٹائی میں پڑتا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والاکورونا وائرس پاکستان میں بھی اپنے پھیلاؤ کو بڑھا رہا ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد تعداد 2583تک پہنچ گئی جبکہ ابھی تک 40 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ107 افراد کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ 1069 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 11 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے ،آج لاہور میں لاک ڈاؤن کا 12 واں روز ہے، تجارتی مراکز، بازار ، دکانیں بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer