لاک ڈاون کے دوران اہم ملکی شخصیات بھی میدان میں آگئیں

لاک ڈاون کے دوران اہم ملکی شخصیات بھی میدان میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:کوروناکے باعث لاک ڈاون کے دوران اہم ملکی شخصیات بھی میدان میں موجود ہیں۔ لوگوں کو مشغول رہنے کیلئے مشورے دیے جارہے اور وظائف بتائے جارہے ہیں۔

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اہم ملکی شخصیات بھی میدان میں پیش پیش ہیں۔کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران کرکٹرسرفراز احمداوررکن اسمبلی عامرلیاقت حسین نے ضرورت مندوں میں بریانی تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔

گزشتہ دنوں مشہور ٹی وی میزبان و حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ پولیس اور ینجرز اہلکاروں کو بریانی تقسیم کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ عامر لیاقت حسین ان دنوں دیگر سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر غریبوں تک راشن بھی پہنچا رہے ہیں.

قومی ویمن کرکٹر کائنات حفیظ نے اپنے گھر میں فزیکل ٹریننگ کا آغاز کردیا۔  کائنات حفیظ، کوچز کے دئیے فٹنس پلان کے مطابق ٹریننگ کررہی ہیں۔
اداکارفرحان علی آغا نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں قوم کو متحد ہوکر ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے ایکسپو سینٹرمیں قائم ہونیوالے آئسولیشن وارڈ کیلئے عطیات دئیے۔
اُدھر لالی ووڈ اداکارہ ریما خان اور نور بخاری نے عوام کو سورۃ رحمان کی تلاوت کا مشورہ دیا ہے۔ لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ وہدایتکارہ ریما خا ن کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاط کریں،کون کہتا ہے کہ کسی وبایا بیماری کا علاج نہیں ہے، قرآن پڑھیں اور اس کا کھوج لگائیں ،سورة الرحمٰن کی تلاوت کریں، سورۃ الرحمٰن سننے اور تلاوت کرنے سے ہر کام آسان ہوجاتا ہے۔

اداکارہ  نور بخاری کا بھی کہنا ہے کہ قاری عبدالباسط کی پڑھی ہوئی سورة الرحمٰن سنیں، اس سے ہر بیماری کا علاج ہے، قرآن پاک بلاشبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،ہم مسلمان قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرلیں تو کوئی بھی بیماری اور وبا ہمیں کچھ نہیں کر سکتی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراﺅں مہوش حیات اور ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے قائم کردہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات دینے کیلئے عوام سے اپیل کردی۔

وزیراعظم کی اپیل پر خوبرو  اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں اس فنڈ میں رقم دینے کا عہد کرتی ہوں، اداکارہ نے دوسرے لوگوں کو بھی اس کام کی ترغیب دیتے ہوئے لکھا جس کی جتنی بھی حیثیت ہو، عطیہ دے، اس کے عطیہ دینے سے فرق پڑے گا۔

2 اپریل کو مہوش حیات نے سوشل میڈیا پراپنے ایک ویڈیو  پیغام میں کہاتھا کہ دنیا بھر میں اس عالمی وبا کورونا سے ہزاروں اموات کا خدشہ ہے، پاکستان کو اس وقت سب سے بڑے  کورونا وائرس کے چیلنج کا سامنا ہے، شہری گھروں پر رہیں اور ہدایات پر عمل کریں، ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

اداکارہ سونیا حسین نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ انوکھے انداز میں  کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھ دھو رہی ہیں۔

سونیا حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں پس منظر میں گانا سنائی دیتا ہے اور اس گانے پر اداکارہ ڈانس کرتی ہوئی اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح سے ناصرف پانی اور ہینڈ واش سے دھو رہی ہیں بلکہ وہ اپنے ہاتھوں کو دھونے کےلیے دانت صاف کرنے والے برش کا بھی استعمال کر رہی ہیں تاکہ ان کے ہاتھ خطرناک جراثیم سے پاک رہیں۔ اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ گھروں میں رہنا اور معاشرتی دوری اختیار کرنا  کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر میں سب سے بہترین ہے۔