سٹی42: لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے تحت میٹرک امتحانات کا آغاز کل سے ہوگا، عملی امتحانات میں 1500 سے زائد اساتذہ ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے تحت میٹرک عملی امتحانات کل 5 اپریل سے شروع ہوکر 4 مئی تک جاری رہیں گے، کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کے مطابق میٹرک امتحان میں 5 لاکھ سے زائد طالب علم حصہ لیں گے۔
مذکورہ طلباء کے امتحان دینے کیلئے آٹھ سو بائیس امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے تھے، انھوں نے بتایا کہ عملی امتحان کے شفاف انعقاد کیلئے 1500 سے زائد اساتذہ ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔