ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟

پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کا نظرثانی بل کب پیش ہوگا؟ کسی کو کچھ پتا نہیں، نظرثانی بل آنیوالے اجلاس میں پیش کیا جائے گا یا نہیں، فیصلہ نہ ہوسکا، اراکین اسمبلی کاتنخواہیں برقرار رکھنے کے لیے وزیراعظم کو خط لکھنےکا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کا نظرثانی بل اسمبلی میں کب پیش ہوگا، حکومت فیصلہ نہ کرسکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بھی کم کرنا ہے یا نہیں، اس بات کا بھی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ تاہم اراکین اسمبلی اپنی تنخواہیں بڑھانے کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر وزیراعظم سےرابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی وزیراعظم کو اس معاملے پر خط لکھ رہے ہیں جس میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ وہ نظرثانی بل میں اراکین کی تنخواہیں برقرار رکھیں اگر بڑھانی نہیں تو کم از کم دیگر اسمبلیوں کے برابر کردی جائیں۔

Shazia Bashir

Content Writer