پنجاب صاف پانی کمپنی افسران برطرفی کیخلاف درخواست پر سماعت

پنجاب صاف پانی کمپنی افسران برطرفی کیخلاف درخواست پر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہائیکورٹ میں پنجاب صاف پانی کمپنی کےافسروں کی برطرف کیخلاف درخواست پر سماعت، حکومت اور صاف پانی کمپنی کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا، عدالت نے آیندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔

جسٹس مزمل اختر شبیرنے صاف پانی کے سابق کمپنی سیکرٹری بیرسٹرمدثرعاشق سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی، پنجاب حکومت اور صاف پانی کمپنی کی جانب سے لیگل ایڈوائزر نے جواب جمع کروادیا، درخواستگزاروں کی جانب سےمظفر اسلام ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔  درخواستگزاروں کی جانب سےموقف اختیارکیا گیا کہ حکومت نے صاف پانی کمپنی سی ایف او شیر افگن، چیف ٹیکنیکل آفیسر ریحان یوسف، چیف آپریٹنگ آفیسرعمرملک، چیف انٹرنل آڈیٹر زاہد عمران قریشی کوبرطرف کردیا، سیکرٹری سمیت 5 افسروں کو قانونی تقاضے پورے کئے بغیربر طرف کیا گیا۔

 پنجاب حکومت نےپانچوں افسران کو کمپنی کےبندہونے اور تنخواہوں کیلئے فنڈز نہ ہونے کا جواز بنا کربرطرف کیا، برطرفی سے قبل اِنہیں دو ماہ کا نوٹس بھی نہیں دیا گیا۔ درخواستگزارنےاستدعا کی کہ افسروں کی برطرفی کوغیرقانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer