(شاہد ندیم سپرا) ادویات اور پٹرول کے بعد غریب عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا، نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی آڑ میں بجلی 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نےفیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 81 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا ہےجس کی وجہ سے صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے حکام کے مطابق فروری میں کوئلے سے 17.46 فیصد اور گیس سے 23.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فروری میں درآمدی ایل این جی سے 16.89 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔
واضح رہے کہ سی پی پی اے نے بجلی 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی، نئی قیمتوں کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔