(سٹی 42) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے الرازی ہسپتال میں دل اور گردوں کے مختلف ٹیسٹ مکمل، ڈاکٹروں نے نواز شریف کو پیس میکر لگانے کی تجویز دیدی۔
گزشتہ روز میاں محمد نواز شریف ٹیسٹ کروانے کے بعد جاتی امرا پہنچے تو کارکنوں نے اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کی، الرازی ہسپتال پہنچنے پر وہاں موجود کارکنوں نے نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا، میاں نواز شریف کے دوگھنٹے سے زائد دل اور گردوں کے مختلف ٹیسٹ ہوئے، ٹیسٹ کروانے کے بعد نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا واپس آگئے۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے میاں نواز شریف کے دل کی دھڑکن کو ترتیب میں لانے کیلئے پیس میکر اور آئی سی ڈی تجویز کردی ہے، نواز شریف کے ٹیسٹ اس ہفتہ یا اگلے ہفتے تک مکمل ہوجائیں گے، اس سلسلے میں متعلقہ سپیشلسٹ ڈاکٹروں سے رجوع کیا جارہا ہے۔