پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ دیدیا

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے کے اضافے کا عندیہ دے دیا، قیمت میں اضافہ کے لئے ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس سوموار کو طلب کر لیا گیا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی آٹے کی قیمت میں اضافے کی تیاری کر لی، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کرنے جا رہے ہیں کیونکہ فلور ملیں گوداموں سے گندم اٹھاتی ہیں اور پھر آٹے کی صورت میں دکانوں پر پہنچاتی ہیں جس کے باعث اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ماضی میں بھی ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا لیکن اب آٹے کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔

 اُن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں قیمت میں اضافے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer