ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ٹی ایم ہیکر گروہ نے 9 افراد کے اکاؤنٹ کو نشانہ بنایا ڈالا

اے ٹی ایم ہیکر گروہ نے 9 افراد کے اکاؤنٹ کو نشانہ بنایا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:صوبائی دارالحکومت میں اے ٹی ایم ہیکر گروہ سرگرم ہو گیا۔ ہیکروں نے ایک ہفتے کے دوران مختلف شہریوں کے دس لاکھ غائب کر لئے۔ ملزم کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

ہیکرز ملزمان شہریوں کے اے ٹی ایم کارڈز ہیک کر کے پیسے چوری کرنے لگے۔ ذرائع کے مطابق ہیکرز نے گڑھی شاہو اور باغبانپورہ کے علاقے کے رہائشی نو افراد کے اکاونٹ ہولڈرز کو نشانہ بنایا۔ ہیکر نے باغبانپورہ کے شہری اقدس کا اکاؤنٹ ہیک کر کے اے ٹی ایم سے ڈیڈھ لاکھ روپے نکلوائے اور متاثرہ شخص اقدس سلیمی کا اکائونٹ حبیب بینک لمیٹڈ میں تھا۔ جبکہ 50 ہزار نکلوانے کے دو میسج اور 25 ہزار نکلوانے کا ایک میسج موبائل پر موصول ہوا تھا۔

شہری اقدس سلیمی نے ہیکنگ واقع کی درخواست ایف آئی اے،بینک محتسب اور متعلقہ بینک میں جمع کروا دی جبکہ ملزم نے گجرانوالہ کے نجی بینک کی برانچ کے اے ٹی ایم مشین سے ٹرانسیکشن کی اور بینک کی طرف سے ملزم ہیکر کی تصویر متاثرہ شہری کو واضح کر دی گئی۔