(زین مدنی) بھارتی فلم بلیک میل کو مرکزی فلم سنسر بورڈ نے پاس کر دیا۔ فلم چھ اپریل کو شہر سمیت ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
بالی وڈ انڈسٹری کی فلم بلیک میل کو مرکزی فلم سنسر بورڈ کی جانب سے پاس کر دیا گیا ہے۔ فلم کو معروف پاکستانی فلم تقسیم کار کمپنی ڈسٹری بیوشن کلب نے ملک بھر میں چھ اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کرنا ہے۔ فلم میں اداکار عرفان خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جو ان دنوں کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
فلم میں ارمیلا مانڈوتکر کا آئٹم سانگ بھی شامل ہے اور بھارتی فلم انڈسٹری میں ارمیلا کی کسی فلم میں دس سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ فلم کامیڈی سے بھرپور ہے اور ایک شادی شدہ نوجوان جوڑے کی کہانی پر مبنی ہے۔