اسرار خان : ساندہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 2 کارندے گرفتارکرلیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں ولی محمد خان اور نسیم اختر فیصل آبادی شامل ہیں۔ ملزمان پشاور سے منشیات کی بھاری کھیپ فیصل آباد سمگل کرتے، فیصل آباد سے پنجاب کے مختلف شہروں میں منشیات سپلائی کی جاتی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے 15 کلو ہیروئن، دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔