سابق کپتان انتقال کر گئے

سابق کپتان انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: کینسر کے موذی مرض میں مبتلا زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کرگئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی تصدیق انکی اہلیہ نادین اسٹریک نے کی, سابق کرکٹر کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے جبکہ انکی عمر محض 49 برس تھی۔

اسٹریک کے اہلیہ نے اپنے اکاؤنٹ پر مداحوں سے دُکھ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح 3 ستمبر 2023 بروز اتوار، میری زندگی کی سب سے بڑی محبت اور میرے خوبصورت بچوں کے والد کا انتقال ہوگیا.

رواں برس مئی میں خبر سامنے آئی تھی کہ ہیتھ اسٹریک کینسر سے جنگ لڑرہے ہیں جبکہ انکا علاج چل رہا ہے تاہم دو ہفتے قبل سابق ساتھی کرکٹر ہنری اولونگا نے انکے انتقال خبر ٹوئت کردی تھی جس پر انہوں نے بعد میں معافی مانگی، جس پر ہیتھ اسٹریک کو وضاحت دینی پڑی تھی۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں پیدا ہونے والے اسٹریک کو تیز گیند باز کے طور پر جانا جاتا تھا۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں زمبابوے کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے 28.14 کی اوسط سے 216 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ٹیسٹ میچوں میں 22.35 کی اوسط سے 1990 رنز بنائے۔

ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں اسٹریک نے 29.82 کی اوسط سے 239 وکٹیں حاصل کیں اور 28.29 کی اوسط سے 2,943 رنز بنائے۔