گوگل میپس میں اہم تبدیلی کر دی گئی

گوگل میپس میں اہم تبدیلی کر دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوگل کی مقبول ترین سروس میپس کو روزانہ کروڑوں افراد استعمال کرتے ہیں۔

اس سروس سے لوگوں کو مختلف مقامات کے راستوں کو سمجھنے یا وہاں تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔اب کمپنی کی جانب سے خاموشی سے گوگل میپس کے یوزر انٹرفیس میں نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔اس تبدیلی کے باعث گوگل میپس سروس بیشتر افراد کو پہلے کے مقابلے میں مختلف نظر آنے لگے گی۔اس اپ ڈیٹ کے ذریعے فون اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے گوگل میپس کے رنگوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔اب سڑکوں کے لیے گرے، پانی کے لیے سبزی مائل نیلے جبکہ پارکوں کے لیے نیلگوں مائل سبز رنگ استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس نئی تبدیلی کو بتدریج تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے اور زیادہ تر افراد کو یہ پسند نہیں آئی۔اس سے پہلے گوگل میپس میں سڑکوں کے لیے پیلا جبکہ پانی کے لیے ذرا گہرا نیلا رنگ استعمال کیا جاتا تھا۔مگر اب رنگوں کو تبدیل کیا گیا ہے جس کے باعث صارفین کے لیے راستوں کو شناخت کرنا مشکل ہوگیا ہے یا کم از کم پانی اور پارک لگ بھگ ایک جیسے ہی محسوس ہوتے ہیں۔اگر آپ کو گوگل میپس کی یہ نئی تبدیلی پسند نہیں آئی تو اس سروس کو ڈارک موڈ پر استعمال کر سکتے ہیں جس میں پرانا یوزر انٹرفیس ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer