ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پشاور میں احتجاج کے دوران زبردستی دکانیں بند کرانے پر جماعت اسلامی کے رہنمائوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کرکے شہریوں کو اشتعال دلایا۔ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے دکانوں کو آگ لگانے اوربی آر ٹی کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی۔

ایف آئی آر میں بحراللہ ایڈووکیٹ، خالد گل، ظاہر شاہ، طاہر زرین، حاجی قدیر اور دیگر نامزد ہیں۔