عوام کیلئے اورنج لائن بس سروس کا تحفہ، کب چلے گی؟

Orange Line Bus Service in Karachi
کیپشن: Orange Line Bus Service
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت سندھ کا کراچی کے عوام کیلئے اورنج لائن بس سروس کا تحفہ، دس ستمبر سے اورنج لائن کی بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی، اورنج لائن بس سروس سے یومیہ چوبیس ہزار لوگ سفر کر سکیں گے۔

 تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کراچی کے عوام کو اورنج لائن بس سروس کا منصوبہ تحفے میں دیں گے،منصوبے سے معیاری پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔منصوبہ ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس اورنگی ٹاؤن سے جناح یونیورسٹی برائے خواتین تک 3.8 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا۔

اورنج لائن کے چار سٹیشنز اور ایک 1 ڈپو قائم کیا گیا ہے، منصوبے کے تحت 20 بسیں چائنہ سے منگوائی جاچکی ہیں،ایک بس میں 64 سے زائد مسافر ایک وقت میں سفر کریں گے۔بس میں 31 نشستیں،تقریباً 34 معاون ہینڈلز اور معذور افراد کے لئے دو نشستیں رکھی گئی ہیں۔

جدید ہائبرڈ بسوں میں وائی فائی اور موبائل چارجنگ پورٹس سمیت تمام سہولیات موجود ہیں۔اس بس سروس سے یومیہ 24 ہزار مسافر استفادہ حاصل کریں گے۔اورنج لائن کے ڈرائیورز کہتے ہیں کہ پہلے ٹریننگ دی گئی۔ جدید بسیں آنے سے کراچی والوں کو فائدہ ہوگا۔

یہ بس منصوبہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت دس ستمبر سے بسیں سڑکوں پر دوڑیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer