ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے خوشخبری، محکمہ سکول ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

اساتذہ کیلئے خوشخبری، محکمہ سکول ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)  1996 سے قبل بھرتی ہونیوالےاساتذہ کیلئے خوشخبری، محکمہ سکول ایجوکیشن نے ریٹائرمنٹ سے قبل ترقی دینے کا اعلان کر دیا.

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن میں بھرتی ہزاروں پرانے اساتذہ کو ترقیاں دینے کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے1996 تک بھرتی اساتذہ کی فہرست طلب کرلی, ترقیوں کے منتظر اساتذہ کی یہ سروس میں آخری ترقی ہوگی۔ ترقیوں کے بعد متعلقہ اساتذہ اپنی ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ چکے ہیں, اساتذہ کی ترقیوں کیلئے کیسز تیار کرکے محکمہ کو بھجوانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں, مذکورہ اساتذہ کو گریڈ 17 میں ترقی دے کر بطور ہیڈ تعینات کیا جائے گا۔

سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی ترقیوں کیلئے قواعد و ضوابط اور میرٹ کا خیال رکھا، قواعد و ضوابط کیخلاف ورزی کی گئی تو متعلقہ اتھارٹی پر ذمہ داری عائد ہوگی۔