(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی سامنے آگئی،بجلی بلوں کی عدم ادائیگی سے لاہور کے 90 فیصد سرکاری سکولز ڈیفالٹر ہونے کا خدشہ پیداہوگیا.
,نئے تعلیمی سال میں لاہور کے سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں تاحال ایک بھی قسط جاری نہیں ہوسکی۔شہر بھر کے سکولوں کو جون میں نان سیلری بجٹ کی مد میں 16 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری ہونا تھے،تین ماہ گزر جانے کے باوجود سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری نہ ہوسکا۔
سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ نان سیلری بجٹ کی مد میں ملنے والی دوسری سہ ماہی کی قسط بھی التواء کا شکار ہے۔
سی ای او ایجوکیشن حبیب فاروقی کا کہنا تھا کہ نان سیلری بجٹ کی ادائیگیوں کے حوالے سے سیکرٹری ایجوکیشن سے درخواست کردی ہے،بجٹ ملتے ہی سکولوں کو ادائیگیاں کردی جائیں گی۔