ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوادچوہدری کا ٹوئٹر ہیک، بڑے سیاستدان کے انتقال کی خبر شیئر

Fawad Ch
کیپشن: Fawad Ch
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا ٹوئٹر اکاونٹ رات گئے ہیک ہو گیا، جس کی تصدیق فواد چودھری کی جانب سے خود کی گئی ہے۔

ٹوئٹراکاونٹ ہیک ہونے کے بعد  فواد چودھری کے اکاؤنٹ سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تاحال وائرل ہیں، جبکہ پروفائل پکچر پر بھی مولانا کی تصویر لگا دی گئی تھی۔

تاہم اب سابق وفاقی وزیر کا ٹوئٹر اکاونٹ واپس بحال ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی شہباز گل سمیت کئی رہنماوں کے ٹوئٹر اکاونٹس ہیک ہو چکے ہیں۔