ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہر سال مفت حج کرنے والا پولیس افسران کا گروہ پکڑا گیا

Free Hajj
کیپشن: Police Officers
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد پولیس کا ہر سال مفت حج  کرنے والا پولیس افسران کا گروہ پکڑا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کے مطابق ہر سال مفت حج کرنے والے اسلام آباد پولیس کے افسران کا گروہ 2 ستمبر بروز جمعہ کو پکڑا گیا، جس میں ایک ڈی ایس پی آٹھ بار، جب کہ سب انسپکٹر پانچ بار مفت حج کر چکے ہیں۔

آئی جی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملوث تمام افسران اور دیگر افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔آئی جی پولیس اسلام آباد اکبر ناصر خان کی ہدایت پر ہرسال مفت کاحج کرنے والے پولیس افسروں کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہے۔

ابتدائی مرحلےمیں پولیس کے بیس اہلکارون اورافسران کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی نذر محمد قریشی آٹھ بار جب کہ سب انسپکٹر پانچ بار مفت کا حج کرچکے ہیں۔

ایڈمن افسر اور دفاتر میں تعینات افسران کا قریبی اسٹاف بھی مفت حج کرنے والوں میں شامل ہے۔ مفت حج کرنے والے وزارت مذہبی امور کی ملی بھگت سے نام شامل کروا لیتے تھے۔