ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں غیرمعمولی مون سون سیزن کی وجہ سامنے آگئی

Moon Soon
کیپشن: Moon Soon
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں معمول سے زیادہ مون سون بارشیں کیوں ہوئیں؟، ماہرین نے وجہ بتادی۔

ماہرین کے مطابق مون سون رین سسٹم نے روایتی راستہ بدل کر سب تلپٹ کردیا ہے جس میں سارا کیا دھرا بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مون سون بارشیں برسانے والی ہوائیں روایتی طور پر خلیج بنگال سے ہی اٹھیں لیکن راستہ تبدیل ہونے کی وجہ سے بارشوں کی غیر روایتی شدت نے سب تلپٹ کردیا۔

حالیہ سیلاب سے فیڈرل فلڈ پروٹیکشن پلان کے تحت نہری نظام مضبوط بنانے سمیت سارے منصوبے غرق ہوچکے ہیں۔ مون سون کا پیٹرن آخر کیوں بدلا کیوں؟ اس پر ماہرین کہتے ہیں یہ سب کیا دھرا عالمی درجہ حرارت کا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات بابر شہزاد نے کہا اس مرتبہ خلاف معمول مون سون ویدر سسٹم یکے بعد دیگرے بنے جس کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں غیر معمولی بارشیں ہوئیں یہاں تک کہ افغانستان تک بارشیں ہوئی ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں موسمی تبدیلیوں کے راستہ بدل بدل کر وار نے بچاؤ کیلئے بڑی تیاری کا بگل بجا دیا ہے جس کیلئے وقت کم اور مقابلہ سخت ہے۔حالیہ سیلاب نے جتنی تباہی مچائی ہے ایسے کسی مزید جھٹکے کا پاکستان ہر گز متحمل نہیں ہوسکتا۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا یہ ضروری ہے کہ رسک میپنگ کی جائے، یہ بہت بڑی ایکسر سائز ہے، این ڈی ایم اے کو ہم نے اس کا پہلے ہی کہہ دیا ہے۔شیری رحمان نے کہا این ڈی ایم اے کو اپنی کارکردگی بڑھانا ہوگی، ریلیف کا کام مکمل ہوجائے اسکے بعد پہلا کام یہی ہوگا۔