مینار پاکستان واقعہ؛ رہا ہونے والے 152 افراد پھر قید، وجہ سامنے آگئی

مینار پاکستان واقعہ؛ رہا ہونے والے 152 افراد پھر قید، وجہ سامنے آگئی
کیپشن: Tiktoker Aysha Akram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)مینار پاکستان پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے اور جنگلے توڑنے کے دو کیسز میں گرفتار 152 افراد کی رہائی لٹک گئی، ملزمان کی روبکار جاری نہ ہو سکی، ملزمان کے لواحقین نے کیمپ جیل کے باہر احتجاج کیا۔
 تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے کے کیس میں 98 افراد کی رہائی کے احکامات جاری کیے جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر نے مینار پاکستان جنگلہ توڑنے کے کیس میں 54 افراد کی رہائی کا حکم دیا، دونوں کیسز کے فیصلوں پر ملزمان کے لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ جیل کے باہر پہنچ گئے،تاہم جیل حکام نے روبکار موصول نہ ہونے پر ملزمان کو رہا نہیں کیا، جس پر لواحقین نے احتجاج کیا۔

جیل حکام سے ملاقات کے بعد کیس کے وکلاءنے مظاہرین کو اگلے روز روبکار ملنے کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کر دیا گیا،لواحقین نے اپنے پیاروں کو بلا وجہ جیل میں رکھنے پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ 

قبل ازیں گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکرسےبد تمیزی کا معاملہ پر 98 ملزموں کو مقدمےسے ڈسچارج کیاگیا تھا،تفتیش کے دوران  98 ملزم شناخت پریڈ میں بے گناہ قرار پائے، ٹاک ٹاکرنے 6 ملزمان کو شناخت کیا جبکہ 98 ملزموں کو آج ضلع کچہری میں پیش کیا گیا تھا۔

پولیس نےملزموں کو ڈسچارج کرنے کے لئے رپورٹ بھی تیار کی،ایڈیشنل سیشن جج حسن سرفراز چیمہ نے کیس پر سماعت کی تھی، جیل حکام کا کہنا تھا ملزموں کو شام تک رہا کیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز ٹک ٹاکر عائشہ نے104 ملزمان میں سے 6 ملزم شناخت کیے جبکہ 4 ملزموں کو غلط شناخت کیا، چاروں ملزم جیل میں 6 ماہ سے مختلف مقدمات میں قید تھے، عائشہ اکرم نےشہر یار، مہران، عابد ، ارسلان ، ساجد اور افتخار کو شناخت کرلیا۔ خاتون نے3 گواہوں بلال ، ریمبو  اور صدام کی موجودگی میں شناخت کی۔

خاتون کےمطابق افتخار نےمیرے کپڑے پھاڑے  اور ہاتھوں میں اٹھایا،عائشہ کی جانب سے ارسلان پر تشددکرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer