چوہدری نثار  اور نواز شریف میں دوری کی وجہ سامنے آ گئی

Chaudhary Nisar
کیپشن: Chaudhary Nisar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینیئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے وزارتِ داخلہ سے استعفیٰ دینے کی وجہ بتادی۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے بتایا کہ ان کے استعفے کی وجہ عمران خان تھے۔ چوہدری نثار علی خان چاہتے تھے کہ عمران خان کو  آبپارہ سے آگے نہ آنے دیا جائے لیکن اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کو ریڈ زون آنے کی اجازت دی  جس پر چوہدری نثار نے استعفیٰ دیا۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انہوں نے عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کے خلاف رینجرز ، ایف سی اور پولیس کو کارروائی کا حکم دے دیا تھا،  وہ نہیں چاہتے تھے کہ عمران خان اور طاہر القادری آبپارہ سے ایک انچ آگے آئیں لیکن اس وقت کے  وزیر اعظم نواز شریف نے ان کی یعنی وزیر داخلہ کی مرضی کے خلاف دھرنے والوں کو ریڈ زون آنے کی اجازت دی جس پر استعفیٰ دے دیا۔