غیر منظور شدہ تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے طلبا ہوجائیں خبردار

غیر منظور شدہ تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے طلبا ہوجائیں خبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے والدین اور طلباء کوخبردار  کیا کہ وہ پاکستان کی وہ یونیورسٹیوں اور ان کے کیمپس جو  ہائرایجوکیشن سےمنظور شدہ نہیں ان میں داخلہ نہ لیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ٹویٹ بھی کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی )نے 30 اگست کو سوشل میڈیا طلبہ اور والدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا"ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نےسرکاری اور نجی شعبے سے منظور شدہ یونیورسٹیوں/اداروں کی ڈگریوں کو ان کے منظور شدہ کیمپس کے ساتھ تسلیم کیا ہے۔"

ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر غیر قانونی /جعلی اداروں کی فہرست بھی دستیاب ہے،ایچ ای سی نے تسلیم شدہ یونیورسٹیوں/اداروں ، سرکاری اور نجی اداروں کے تسلیم شدہ کیمپس اور طلباء کے فائدے کے لیے غیر ملکی تعاون کے اداروں کی فہرستیں بھی مرتب کیں، جبکہ طلباء کے لئےغیر قانونی/جعلی اداروں کی فہرست بھی فراہم کی ہے۔

ایچ ای سی نے سیالکوٹ میں موجود اسلامی یونیورسٹی آف پاکستان غیر تسلیم شدہ تعلیمی ادارہ قرار دیا دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ اسلامی یونیورسٹی پاکستان ایک غیر چارٹرڈ اور غیر تسلیم شدہ یونیورسٹی ہے۔

ایچ ای سی نے طلباء اور والدین کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ تعلیمی کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب فہرستوں سے "یونیورسٹی/ادارے اور اس کے کیمپس کی حیثیت کو چیک اور تصدیق کریں"۔طلباء ان اداروں میں داخلہ نہ لیں جو ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر درج نہیں ہیں۔

ایجوکیشن کمیشن نے خبردار کیا کہ اگر طلبہ غیر تسلیم شدہ اداروں میں داخلہ لیتے ہیں تو ان کو جاری کردہ ڈگریاں ایچ ای سی تسلیم نہیں کرے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer