(ویب ڈیسک) طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ وادی پنجشیر کے تمام 34 اضلاع پر انہوں نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اب تک ناقابل تسخیر رہنے والی وادی پنجشیر پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ طالبان ذرائع کے مطابق سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے تاجکستان فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب قومی مزاحمتی فرنٹ افغانستان (این آر ایف اے) کے خارجہ تعلقات کے سربراہ علی میثم نذارے نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میڈیا کو طالبان کے پروپیگنڈے پر یقین نہیں کرنا چاہیے، پنجشیر پر قبضے کا طالبان کا دعویٰ درست نہیں ، این آر ایف نے بہادری سے ان کے تمام حملوں کو ناکام بنایا ہے۔
By now the mass media should not accept anything that is coming out of the Taliban propaganda machine. They claim Panjshir has fallen while the NRF bravely fought and repelled all their attacks. https://t.co/n8BTKvYSfT
— Ali Maisam Nazary (@alinazary) September 3, 2021
خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مخالفین کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ احمد مسعود کی سربراہی میں طالبان کے خلاف مزاحمت کرنے والے قومی مزاحمتی پرنٹ افغانستان (این آر ایف اے) کے ترجمان نے بھی طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔