ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال کی ابتر صورتحال،ایک بیڈ پر تین تین مریضوں کا علاج

سروسز ہسپتال کی ابتر صورتحال،ایک بیڈ پر تین تین مریضوں کا علاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد قاضی کا سروسز ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد ہسپتال کے حالات مزید بدتر ہوگئے،سیکرٹری ہیلتھ کے تمام احکامات ہسپتال انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیئے،سروسز ہسپتال میں سہولیات کا شدید فقدان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ کا دورہ بھی ہسپتال انتظامیہ پر اثر انداز نہ ہوا۔سروسز ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ آئے لواحقین ڈرپس ہاتھ میں پکڑ کر لگوا رہے ہیں۔کورونا کے مریض آکسیجن بیڈز کیلئے سٹریچر پر انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ہسپتال کی ایمرجنسی میں کورونا کے مریضوں کے ساتھ دیگر بیماریوں کے مریضوں کا بھی ایک بیڈ پر علاج جاری ہے۔

ایک بیڈ پر تین تین مریضوں کا علاج کیا جارہا،60 بیڈ کی میڈیکل ایمرجنسی میں سینکڑوں مریض زیرعلاج ہیں اورکورونا ایس او پیز کی بھی کھلم کھلا دھجیاں اڑا دی گئیں۔سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کورونا ایس او پیز لاگو کرانے میں بھی بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔