کالے رنگ پر ڈراما '' پری زاد '' کی  ناظرین میں مقبولیت 

کالے رنگ پر ڈراما '' پری زاد '' کی  ناظرین میں مقبولیت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ڈرامہ ’پری زاد‘کی کہانی بھی  ایک سانولی رنگت کے مڈل کلاس نوجوان کے گرِد گھومتی ہے۔ حقیقت کے قریب تر بنایا گیا کامیڈی  ڈرامہ شائقین  کے دلوں کو چھو لیا۔

کالے رنگ کا زمانہ کبھی ہوگانہ پرانا۔۔ معروف بینڈ کا گانا شائد آپ کو کئی اور باتیں بھی یاد دلا دے لیکن سچ یہ ہے کہ گورے رنگ  کا خیال جتنا لڑکیوں کو ہوتا ہے آج کل کے نوجوان لڑکے بھی اس کریز سے باہر نہیں ۔ 

سانولی رنگت کے افراد   اپنے رنگ کو لے کر ہمیشہ ہی پریشان رہے ہیں اور ان کی پریشانی کو دور کرنے کےلئے فئیر اینڈ لولی کریم کا نام تبدیل کرنے سے لے کر آگہی مہم چلانے تک ہر کوشش کو سراہا گیا ہے یہ ڈراما بھی ایک ایسی ہی کوشش ہے۔ڈرامہ ’پری زاد‘ کی شکل میں سانولی رنگت کے افراد کے ساتھ معاشرے میں امتیازی سلوک نہ کرنے کی سوچ کو عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔اشم ندیم کے ناول ’پری زاد‘ پر بنایا گیا ڈرامہ  میں گہری رنگت کے متواسط طبقے سے تعلق رکھنے ولے لڑکے کا کردار اداکار احمد علی اکبر نے ادا کیا ہے۔  ان کے علاوہ عروہ حسین، صبور علی، اُشنا شاہ اور نعمان اعجاز نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں جن کی  اداکاری کو  ناظرین نے سراہا ہے۔