ویب ڈیسک: پب جی موبائل پرو لیگ سیزن 4 ساؤتھ ایشیا کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
ساؤتھ ایشیا میں پب جی موبائل پرو لیگ 2021 کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا جبکہ فائنل 15 سے 17 اکتوبر تک ہوں گے۔ جیتنے والے کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے کے انعامات سے نوازا جائے گا اس مقابلے کے بعد امیں ہے ’’پب جی‘‘کھیلنے والوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوگا۔
View this post on Instagram
’’پب جی‘‘ اس وقت دنیا کا سب سے مقبول آن لائن گیم ہے۔ بیک لاکھوں افراد دنیا بھر میں اسے کھیلنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ اس گیم کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گیم کو آپ یوٹیوب اور فیس بک پر لائیو نشر بھی کرسکتے ہیں۔ اس لیے جب لاکھوں افراد اس گیم کو کھیل رہے ہوتے ہیں تو اتنے ہی تماشائی اسے سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھ بھی رہے ہوتے ہیں۔