ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وعدہ کرو، تم مجھے کال کرو گی۔۔۔۔۔

وعدہ کرو، تم مجھے کال کرو گی۔۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف اداکاراور بالی ووڈ انڈسٹری کے اداکار سلمان خان کے شو بگ باس میں کامیابی سمیٹنے والےسدھارتھ شکلا کی اچانک موت نے بالی ووڈ سمیت ان کے چاہنے والوں کو افسردہ کردیا، سوشل میڈیا پر ان کی اپنی قریبی دوست شہناز گل کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں وہ اپنی موت کا ذکر کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف اداکار 40 سالہ سدھارتھ شکلا کی بے وقت موت نے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا، ان کے پرستار اداکار کی قریبی دوست شہناز گل کے بارے  تشویش کے پیغامات لکھ رہے ہیں،مداحوں ان کو محبت سے سدھارتھ اور شہناز پکارتے تھے ، بگ باس 13 کے دوران ملے اور ایک قریبی رشتہ قائم کیا، شو ختم ہونے کے بعد دونوں رابطے میں تھے۔

بگ باس میں شرکت کرنے والی شہناز گل کی قریبی دوست شیفالی بگا کا کہناتھا کہ دنوں ہم سے باتیں شیئر کرتے تھے مگر سدھارتھ  کی موت پر شہناز نے اپنا فون بھی بند کر دیا ہے

ٹویٹر پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شہناز گل اور سدھارتھ کو بگ باس شو میں دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو میں سدھارتھ نے اپنے دل کی بات بتاتی اور کہا کہ ' کبھی زندگی میں کو مسئلہ پیش آئے تو مجھے کال کرلینا، ہم بات تو نہیں کررہے مگر اگر کبھی محسوس ہوتو بغیر کسی ڈر کے کال کرنا، ساتھ ہی سدھارتھ نے شہناز سے کہا کہ وعدہ کر کہ کال کرو گی'۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ شہناز گل بات کا جواب دیتے کہتی ہیں کہ میں جب دکھی ہوتی ہوں تو دل میں خیال آجاتا ہے، سدھارتھ  نے مزید کہا کہ اگر 80 یا 70 سال کی بھی تم ہوجاؤں گی اور میں زندہ رہا تو مجھے کال کروں گی؟جواب میں شہناز گل نے ہاں میں سر ہلایا۔میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہو گیا ہے کہ سدھارتھ شکلا کو اچانک دل کا دورہ پڑا تھا

ویڈیو کے سامنے آنے پر ان کے مداحوں نے سدھارتھ اور شہناز کی دوستی کو یاد کرتے  ان کی 'ادھوری محبت' پر تبصرے کرتےٹویٹس بھی کئے۔
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer