خواتین اساتذہ کیلئے اچھی خبر

خواتین اساتذہ کیلئے اچھی خبر
کیپشن: خواتین اساتذہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب میں خواتین ٹیچرز سے پیش آنے کے لیے بھی نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ مانیٹرنگ ٹیمیں نہ تو خواتین اساتذہ سے ان کا موبائل نمبر لیں گے اور نہ ہی ان سے اکیلے میں گفتگو کریں گے۔

سرکاری سکولوں میں مانیٹرنگ کے لیےنئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے کے ہدایات اور ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔ سرکاری سکولوں میں مانیٹرنگ کی ٹیم خواتین ٹیچرز کے کمرے میں جانے سے پہلے دستک دے گی، مانیٹرنگ ٹیموں کو خواتین ٹیچرز کے واش رومز میں جانے پر پابندی ہوگی۔ ایم ای اوز خواتین ٹیچرز سے ان کے موبائل نمبر لینے سے اجتناب کریں گے، ایم ای اوز خواتین ٹیچرز سے مناسب فاصلہ رکھ کر گفتگو کریں گے۔

خواتین ٹیچرز سے ایم ای اوز ایسی جگہ بات کریں گے جہاں دیگر عملہ بھی ہو ۔ ایم ای او کسی بھی سکول کی مانیٹرنگ کے دوران کھانے پینے سے پرہیز کریں، مانیٹرنگ کرنے والے ایم ای اوز ضابطہ اخلاق پر دیگر ہدایات پر بھی عمل کریں گے۔ سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے ایم ای اوز اب یہ نیا ضابطہ اخلاق اپنائیں گے۔