ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: کنٹونمنٹ علاقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر لاہور کنٹونمنٹ علا قوں سے بینرز اور پینا فلکسز ہٹانے کا عمل، سیاسی جماعتوں کی جانب سے لگائے جانے والے بورڈز اور پینا فیلکسز ہٹا دی گئیں۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کنٹونمنٹ انتظامیہ نے حدود میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے لگائے گئے بینرز اور پینا فلیکسز آویزاں کرنا پر کارروائی شروع کردی ہے اور انہیں اتار دیا گیا ہے۔ ایکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پینا فیلکسز اور بورڈز لگانا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انتخابی حلقہ میں الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے لیسکو اور سوئی گیس کے عملہ کو کنٹونمنٹ کی حدود میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات 12 ستمبر کو ہونے جا رہے ہیں. انتخابی حلقہ میں لیسکو اور سوئی گیس کے کام کی شکایات پر کنٹونمنٹ انتظامیہ متحرک ہو گئی.

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے لیسکو اور سوئی گیس کے عملہ کو کنٹونمنٹ کی حدود میں کام کرنے سے روک دیا. ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابات ہونے تک حلقہ میں تعمیراتی کام نہیں کروا سکتے۔