ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت اور اپوزیشن میں میچ پڑ گیا

Friendly match
کیپشن: Cricket Match
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: پنجاب میں حکومت اوراپوزیشن کے دوستانہ کرکٹ میچ کےلئے اپوزیشن کی ٹیم کا اعلان، میچ کی تاریخ کا فیصلہ آٹھ ستمبر کو سید علی حیدر گیلانی اور فیاض الحسن چوہان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے حکومت سے میچ کے لئے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کو اپوزیشن کرکٹ ٹیم کے نام موصول ہوگئے۔ پنجاب کی اپوزیشن کرکٹ ٹیم میں ملک ندیم کامران ، تنویر اسلم، علی حیدر گیلانی، ظہیر اقبال، جہانگیر خانزادہ، رضا علی ربیرہ، صہیب بھرت، میاں نوید، بلال اکبر، نعیم صفدر، عثمان محمود اور حسن مرتضی بھی اپوزیشن کے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

فیاض الحسن چوہان حکومتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔ اپوزیشن اور حکومت پنجاب کے ارکان اسمبلی کے درمیان ستمبر کے وسط میں میچ ہو گا۔ حکومتی کرکٹ ٹیم کے سربراہ فیاض الحسن چوہان جبکہ اپوزیشن کرکٹ ٹیم کے کپتان سید علی حیدر گیلانی ہوں گے۔

میچ کی تاریخ اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے فیاض چوہان اورعلی حید ر گیلانی کی آٹھ ستمبر کو ملاقات ہوگی۔