اب گھر سے کوئی کام نہیں کرے گا، ملازمین ڈیوٹی پر آئیں گے

Corona in Pakistan
کیپشن: work from home
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا تھا، حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گا اور سخت پابندیاں عمل میں لائی گئیں۔ اس صوتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکاری دفاتر ہوں یا پرائیوٹ سب کو بند کیا گیا۔ لیکن حکومت نے پھر فیصلہ کیا کہ دفاتر 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ پھر دفاتر نے اپنے ملازمین کو ریلیف دیتے ہوئے انہیں گھر سے کام کرنے کی اجازت دی۔

رپورٹ کے مطابق ایمرٹس ائیر نے ورک فرام ہوم ختم کرتے ہوئے اپنے تمام ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا ہے۔ اس حوالے سے تمام ارکان 12 ستمبر 2021 سے دفاتر سے ڈیوٹی دیں گے۔ امارات ایئر کی طرف سے جاری کردہ  ای میل میں تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے کہ انہوں نے کورونا کے دوران گھروں سے مستعدی کے ساتھ ڈیوٹی دی اورتمام آپریشن پیشہ ورانہ انداز میں مستعدی سے نمٹائے۔

انتطامیہ کا کہنا ہے کہ وبا کے اثرات محدود ہوگئے ہیں لہذا تمام کارکنان دفاتر واپس آئیں اور گھروں کے  بجائے دفاتر سے اپنے کام انجام دیں۔ انتظامیہ نے تحریری ہدایت میں یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ بہت جلد وبا فری ماحول میں کام شروع ہوجائے گا۔