ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان جانیوالے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔۔

عمان جانیوالے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عمان نے  مکمل ویکسی نیشن  کروا  نیوالےمسافروں کیلئے قرنطینہ کی پابندیاں ختم کر دی ہیں 
رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان کے اس فیصلے سے ایئرلائنز کو معمول کے مطابق کام کرنے کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے۔قرنطینہ کے ضابطے کو اٹھانے کا یہ فیصلہ 18 ماہ بعد سامنے آیا ہے جب دنیا کو کورونا کی وبا نے ہلا کر رکھ دیا اور عالمی معیشتوں پر جمود طاری ہوگیا۔ قبل ازیں سلطنت عمان جانے والے مسافروں کو پہنچنے سے پہلے یا آنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ بھی لازم ہے کہ انہوں نے ملک میں منظور شدہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوائی ہوں۔ مسقط ایئرپورٹ پر مسافروں اور ایئرپورٹ کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات نافذ کردیئے  گئے ہیں۔