ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی سی میں زائد المیعاد سٹنٹس کے استعمال کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

PIC -LHC
کیپشن: PIC -LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پی آئی سی میں زائد المیعاد سٹنٹس کے استعمال کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، عدالت سے انکوائری کروانے،ذمہ داروں کیخلاف اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کرنیکاحکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

پی آئی سی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی درخواست مقامی وکیل فرحت منظور نے دائر کی,درخواست میں پنجاب حکومت، سیکرٹری صحت، چیئرمین پی آئی سی، ایف آئی اےاور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو زائد المعیاد سٹنٹس لگانے کا انکشاف ہوا ہے، مافیاز اپنے مقاصد کے حصول کیلئے معاشرے کی صحت گاہوں کو تباہ کر رہے ہیں۔

درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت زائد المیعاد سٹنٹس کے استعمال کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم دے،مزید استدعا کی گئی ہے کہ کارروائی کی تفصیلات طلب کی جائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer