عوام کے محافظ یا چور، پولیس اہلکاروں نے دکانداروں کو لوٹ لیا

عوام کے محافظ یا چور، پولیس اہلکاروں نے دکانداروں کو لوٹ لیا
کیپشن: پنجاب پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ہربنس پورہ میں تھانیدار اور اہلکاروں نے موبائل شاپ کے دکاندار کو لاکھوں کا چونا لگا دیا، پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر لیا مگر پیٹی بھائی گرفتار نہ ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ پولیس کے تھانیدار اور اہلکار نوسرباز نکلے۔ تھانیدار ایزی پیسہ شاپس کے دکانداروں سے ہاتھ کر گیا۔ صابر اے ایس آئی اور کانسٹیبل طاہر گولڈن موبائل کی دکان پر گئے، اہلکاروں نے ڈی ایس پی کا بتاکر دکانداروں کے موبائل نمبر حاصل کئے۔ اہلکاروں نےخود کو ڈ ی ایس پی کےگن مین ظاہر کرکے 1لاکھ 7 ہزار ایزی پیسہ کرایا۔ 

کالرنے ڈی ایس پی کے گن مین ظاہرکرکےتھانے جاکرایزی پیسہ کی رقم لینے کا کہا جبکہ اے ایس آئی اورکانسٹیبل طاہر نےبتایا کہ انہوں نے ایزی پیسہ نہیں کرایا۔ ہربنس پورہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقدمہ درج ہونےکےباوجود پولیس پیٹی بھائیوں کو گرفتار نہ کرسکی۔