ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمسن بچی پر کتا چھوڑنےوالاشخص کو گرفتار

 کمسن بچی پر کتا چھوڑنےوالاشخص کو گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی پر کتا چھوڑنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں گزشتہ روز ایک شخص نے 8 سالہ کمسن بچی پر کتا چھوڑدیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، پولیس نے کارروائی کرتے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کتے کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق کتے کے کاٹنے سے بچی زخمی ہوگئی تھی تاہم علاج و معالجہ کے بعد اب بچی کو گھر روانہ کردیا گیا ہے جب کہ غیر انسانی سلوک کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔