ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلاڑیوں سے دستخط کروانا بورڈ کیلئے چیلنج بن گیا

کھلاڑیوں سے دستخط کروانا بورڈ کیلئے چیلنج بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) نئے ڈومسیٹک کرکٹ سیزن میں اہم کرکٹرز سے معاہدوں پر دستخط کرانا پی سی بی کےلیے درد سر بن گیا، اداروں سے منسلک اہم کرکٹرز نے ابھی تک معاہدوں پر دستخط کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں حصہ لینے کے لیے معاہدوں پر دستخط کو لازمی قرار دیا ہے۔ معاہدوں پردستخط کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے اداروں سے منسلک کھلاڑیوں کو پاکستان سروسز رولز کے مطابق این او سی بھی لازمی درکارہیں۔ گزشتہ سیزن میں بھی کامران اکمل، سلمان بٹ اور عمر اکمل سمیت کئی کرکٹرز نے کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے تھے۔

ڈومیسٹک معاہدے نہ لینے والےکھلاڑیوں کوسیزنل کنٹریکٹ پرلازمی دستخط کرنا ہوں گے،تاہم سیزنل معاہدے کےمطابق بھی کرکٹرز اتنے عرصے کے لیے دوسری جگہ سےمراعات نہیں لے سکیں گے۔

معاہدوں پر دستخط کو لازمی قراردینے کا مقصد کرکٹرز کو پی سی بی کےکوڈ آف کنڈکٹ کے تحت لانا ہے، اداروں سے وابستہ کھلاڑی باہمی مشورے سے آئندہ کا لائحہ عمل طےکریں گے۔ ڈومیسٹک ٹیموں میں شامل کئی کرکٹرز کے وطن واپس آنےتک مشاورتی عمل التوا کاشکار ہے۔