سپیکر پرویز الہٰی کا ایک اور اعزاز

سپیکر پرویز الہٰی کا ایک اور اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) پنجاب اسمبلی کی مسجد کی تعمیر مکمل کر لی گئی، مسجد کی تعمیر اراکین اسمبلی کے پیسوں سے کئی گئی ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی کاوشیں رنگ لے آئیں ہیں، پنجاب اسمبلی کی مسجد کا تعمیراتی کام مکمل ہوگیا۔ چوہدری پرویز الہٰی مسجد کا کل افتتاح کریں گے۔ مسجد میں 500 سے زائد نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔ نئی مسجد کی تعمیر فیصل مسجد اسلام آباد کے طرز تعمیر پر کی گئی ہے۔ مسجد کی عمارت بیس منٹ اور گراؤنڈ فلور پر مشتمل ہے۔

مسجد کی تعمیر سے اسمبلی ملازمین اور ارکان اسمبلی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مسجد کی تعمیر کے لیے سابق رکن اسمبلی رئیس مجبوب نے ایک کروڑ 14 لاکھ جبکہ شیخ علاؤالدین نے 24 لاکھ روپے کے فنڈز دیئے، دیگر اراکین نے بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالا۔ مسجد کی تعمیر مکمل ہونے پر سپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی میں خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر مسجد کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی مسجد میں کل پہلی نماز جمعہ ادا کی جائے گی، میں تمام ارکان کو افتتاح کی دعوت دیتا ہوں۔

اسمبلی ممبران کی تنخواہوں میں کی جانے والی کٹوتی سے مسجد کی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔ مسجد کی ائیر کنڈیشننگ اور کلیننگ کے اخراجات وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ادا کیے ہیں۔  

دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی کے زیر صدارت اجلاس میں مہنگائی پر عام بحث کا حصہ بنتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں پانچ سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے،پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال نہیں ہیں، راتوں رات پٹرول کی قیمت میں مافیا کے کہنے پر اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مافیا کے سامنے لیٹ چکی ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا نے عوام کو ماسک کی مد میں ٹیکہ لگایا اور بیرون ملک فرار ہو گئے،چینی کمیشن نے جس کو قصور وار قرار دیا اس کو راہ فرار دی گئی۔ ن لیگ کے ملک احمد خان نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرخ میں اضافہ ہوا ہے عوام کو گندم، چینی سمیت اشیا خورو نوش میں مشکلات کا سامنا ہے۔