ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ

کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں 28 نئے مریض سامنے آگئے، صوبے بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 62 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 9388 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 62 مریضوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ لاہور سے کورونا کے 28 مریض سامنے آئے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی، تاہم پنجاب میں ایک موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 48871 اور اموات 853 ہوچکی ہیں۔ صوبے بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 96983 اور مجموعی طور پر 2205 اموات ہوچکی ہیں جبکہ پنجاب بھر میں کورونا کے 92525 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ایک روز میں کورونا کے 21 ہزار 744 ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی کیسز 2 لاکھ 96 ہزار 590 ہوگئے۔ سندھ 1 لاکھ 29 ہزار 827 کے ساتھ سرفہرست جبکہ پنجاب میں 96 ہزار 983، خیبرپختونخوا 36 ہزار 340، اسلام آباد 15 ہزار 689، بلوچستان 12 ہزار 935، آزاد کشمیر 2305 اور گلگت میں تعداد 2 ہزار 935 ہوگئی۔