اساتذہ کیلئے خوشخبری

اساتذہ کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائمری ٹیچرز کی پروموشن کیلئے سینیارٹی لسٹیں مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

سنیارٹی لسٹ مرتب کرنے کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق میونسپل اور جنرل کیڈر اساتذہ کی سنیارٹی لسٹیں الگ سے مرتب کی جائیں گی۔

ماہر تعلیم آصف گوہر کا کہنا ہے کہ سینارٹی لسٹیں مرتب کرنے کے احکامات جاری کرنے پر ڈی ای او ایلمینٹری کے مشکور ہیں۔

ادھر ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے ویب سائٹ پر اشتہار جاری کردیا ہے، جس کے مطابق لیکچرارز، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسرز کی آسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی۔ یونیورسٹی ہائرایجوکیشن کمیشن کے طے کردہ ضوابط کے تحت مذکورہ آسامیوں پر بھرتیاں کرے گی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین کا کہنا ہے کہ آسامیوں پر بھرتیوں کیلئے اہلیت اور ضوابط یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر جاری کر دیئے ہیں، امیدوار آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

دوسری جانب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے ایم فل میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جی سی یونیورسٹی نے ایم فل میں داخلوں کیلئے گیٹ ٹیسٹ کی رجسٹریشن 11 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ فیکلٹی آف کیمسٹری اینڈ لائف سائنسز، فیکلٹی آف فزیکل سائنسز کا انٹری ٹیسٹ 19 ستمبر کو ہوگا۔

 فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، فیکلٹی آف لینگویج کا انٹری ٹیسٹ 20 ستمبر کو ہوگا۔ 100 نمبروں پر مشتمل انٹری ٹیسٹ کیلئے 3 گھنٹے کا دورانیہ مقرر ہوگا۔ یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن فیس 1500 روپے مقرر کی ہے۔