ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

نواز شریف کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کےبلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے لندن ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کے وارنٹ پر عملدرآمد کرانے کے حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج اسد علی نےغیرقانونی پلاٹ الاٹ کرنے کے کیس میں میرشکیل الرحمان، میاں محمد نواز شریف اور ایل ڈی اے کے دو سابق ڈائریکٹرز کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی، عدالت میں ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن نے رپورٹ پیش کی کہ نواز شریف بیرون ملک ہیں، اس پر عدالت نے میاں محمد نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری  کرتے ہوئے نیب کو حکم دیا کہ  نواز شریف کے وارنٹ پر لندن ہائی کمیشن سے عمل درآمد کرایا جائے۔

 عدالت میں میر شکیل الرحمان کو پولیس نے جیل سے لا کر پیش کیا، پراسیکیوٹر نے عدالت سے درخواست کی میرشکیل الرحمان اور دیگر دو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے، عدالت میں ہمایوں فیض کے وکیل نے درخواست دی کہ ہمایوں فیض کی ٹانگ کا آپریشن ہونا ہے، ان کی حاضری معاف کی جائے، عدالت نے درخواست پر وکلاء کو آئندہ بحث کرنے کی ہدایت کی۔

 پراسیکیوٹر نے بتایا کہ میر شکیل الرحمان نے میاں نواز شریف سے جوہرٹاؤن میں پلاٹ لیے، بعد میں خود کو بچانے کے لیے پلاٹ اپنی بیوی بچوں کے نام کرا دیئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت سترہ ستمبر تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں طبی بنیادوں پر ضمانت ملی تھی جس کے بعد وہ 19 نومبر کو علاج کی غرض سے لندن چلے گئے تھے، عدالت نے یہ ضمات ابتدائی طور پر چھ ہفتوں کے لیے منظور کی تھی اور یہ کہا تھا کہ اگر ان کو علاج کی غرض سے مزید ضمانت درکار ہو تو وہ پنجاب حکومت سے اس عرصے میں مزید توسیع حاصل کرنے کے لیے درخواست کر سکتے ہیں، تاہم پنجاب حکومت نے ان کو مزید توسیع دینے سے انکار کر دیا۔پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان کو حوالگی سے متعلق برطانوی حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer